ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سلاٹر ہاؤس جا رہے جانوروں سے لدا ٹرک پولیس نے پکڑا

سلاٹر ہاؤس جا رہے جانوروں سے لدا ٹرک پولیس نے پکڑا

Tue, 11 Apr 2017 20:00:48  SO Admin   S.O. News Service

کانپور، 11؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )چکیری تھانہ علاقہ میں پولیس نے جانوروں سے لدے ڈی سی ایم کو چیکنگ کے دوران پکڑلیا ہے، جانوروں کو اناؤ کے سلاٹر ہاؤس لے جایا جا رہا تھا، معاملے میں دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔غیر قانونی مذبح کو بندکئے جانے کے بعد بھی جانوروں کے اسمگلر چوری چھپے جانوروں کی اسمگلنگ کر رہے ہیں، رامادیوی چوراہے پر ڈائل 100انوا سوار پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے،تبھی ایک مشتبہ ڈی سی ایم ٹرک آتا دکھائی دیا،رکنے کا اشارہ کرنے پر ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی، چوراہے پر لگی پولیس فورس کی ٹیم تعاقب کرکے ڈی سی ایم کو پکڑ لیا،ڈی سی ایم میں 14بھینسیں لدی دیکھ کر جانوروں کی اسمگلنگ کا خدشہ پرصفی پور رہائشی اوم پرکاش اور کلینر راجن ناگر کو حراست میں لے لیا گیا، تفتیش کے دوران دونوں نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی جوہی نہریا میں رہنے والے شکیل کی ہے، جانوروں کو اناؤ کے سلاٹر ہاؤس لے کر جا رہے تھے، پولیس کے مطابق دستاویزات کی تحقیقات کی جا رہی ہے، غیر قانونی طور پر سلاٹر ہاؤس جانوروں کو لے جانے کی تصدیق ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


Share: